جھابوا،12ستمبر(ایجنسی) مدھیہ پردیش کے جھابوا Jhabuaضلع کے پٹےلاود میں آج (ہفتہ) صبح 8.30 بجے ایک ہوٹل میں دھماکہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں اب تک 80 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 80 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ زخمیوں میں اندور اور رتلام کے ہاسپٹل بھیجا گیا ہے۔ پردیش کے وزیر داخلہ بابو لال گور Babulal Gaurنے تحقیقات کا حکم دے دیے ہیں۔یہ ہوٹل نیو بس اسٹانڈکے پاس ہے۔ ہوٹل میں دھماکہ خیز مواد ہونے کا خدشہ
ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ باورچی خانے کے گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔ وزیر داخلہ بابو لال گور نے بھی کہا کہ ہوٹل میں یہ حادثہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا، تحقیقات کے بعد ہی دھماکے کے صحیح وجوہات کا پتہ چلے گا۔ دھماکے کی وجہ سے ہوٹل کی چھت گر گئی۔حادثے میں ہلاک ہو گئے خاندان کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا۔
تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔